
سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ان کی پاکستان واپسی نجی ایئر لائن کی پرواز سے ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق وزیرِ اعظم کے استقبال کیلئے وفاقی وزرا اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ خیال رہے کہ نواز شریف کل صبح احتساب عدالت پیش ہوں گے۔



