حسن نواز،سلمان شہباز اور میاں یوسف عباس کی جامعہ نعیمیہ آمد

ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات،بیٹے کی شادی کی مبارکباددی
جامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان کی تعلیمی اوردینی خدمات کوسراہتے ہیں:حسن نواز،سلمان شہباز
میاں برادران کے جامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان سے تعلقات چار نسلوں سے ہیں:ڈاکٹرراغب نعیمی


اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز،وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور میاں محمدعباس کے بیٹے میاں یوسف عباس نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کادورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات کی اورعلامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمدعبداللہ نعیمی کی شاد ی کی مبارکباد دی اورنوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیااوروزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹرراغب نعیمی کے بیٹے حافظ عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
اس موقع پر حسن نواز،سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا خصوصی ذکرکرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔بعدازاں مہمان وفد نے مفتی محمدحسین نعیمی ؒ اورڈاکٹرمحمدسرفراز نعیمی شہید ؒ کے مزارات پربھی حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر حسن نواز،سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اوردینی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ دعاہے کہ جامعہ نعیمیہ ہمیشہ اپنی علمی او روحانی خوشبوسے عالم اسلام کومعطرکرتا رہے۔ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ ہمیں بھی نعیمی خاندان سے اکتساب علم کرنے کی سعادت ملی ہے۔ اس موقع پرچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مہمان وفدکی جامعہ نعیمیہ آمدپرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میاں برادران کاجامعہ نعیمیہ اورنعیمی خاندان تعلقات چار نسلوں سے قائم ہیں۔