بھارت سے شکست پاکستانی ٹیم دلچسپ میمز کی زد میں

اسلام آباد)رپورٹ : محمد رضوان ملک)
دبئی میں بھارتی ٹیم سے عبرتناک شکست کے بعد جہاں‌پاکستانی شائقین کا غصہ عروج پر ہے اور وہ شدید مایوسی کا شکار ہیں وہیں‌بعض من چلوں نے شوشل میڈیا پر پاکستان کی اس شکست پر دلچسپ میمز بھی بنائیں اور دلچسپ تبصرے بھی کئے

پاکستانی ٹیم دبئی سے راشن لے کر واپس
پاکستانی ٹیم کی ایک عادت بہت اچھی ہے بیٹنگ سب کو ملتی ہے
چئیرمین نے جیسے سٹیڈیم بنائے تھے ویسی ٹیم نہ بنا سکے ،کامران ٹیسوری
محسن نقوی بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں لے آئے لیکن قومی کا جنازہ نکال دیا
دل چھوٹا نہ کریں جب پاکستان کے سبھی ادارے تباہ ہو چکے تو کرکٹ‌ کون سا آسمان سے اتری ہے
جب تین ملک انڈیا، بھارت اور ہندوستان مل کر ایک ملک پاکستان سے کھیلیں تو پاکستان ہارے گا ہی
جتنا پاکستان کو سکور تھا اس میں‌جیت تو بھارتی بیٹرز سے بلا چھین کر ہی ممکن تھی
پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور ٹیم ورک بہتر کرنے کی ضورت ہے باقی سب ٹھیک ہے.