موت اٹل حقیقت ، کب کہاں کیسے کوئی نہیں‌جانتا
یہ خوشیوں‌کے بیچ میں‌آسکتی ہے اور زندگی کے سب سے حیسن لمحے بھی اس سے محفوظ نہیں‌

اسلام آباد:موت اس دنیا کی وہ اٹل حقیقت ہے جسے دہریوں سمیت کوئی جھٹلا نہیں سکتا لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی اس کے لئے تیاری نہیں‌کرتا اور نہ یہ خیال کرتا ہے کہ کبھی اسے موت بھی آئے گی.
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دولہا جو اپنے دلہن لینے جارہا تھا عین اس وقت موت کے منہ میں‌چلا گیا جب وہ دلہن لینے جارہا تھا
بارات دلہن کے دروازے پر پہنچی تو ہر طرف خوشی کا سماں تھا۔ دُلہا گھوڑی پر سوار تھا، چہرے پر مسکراہٹ لیے، سب کی نظریں اسی پر جمی ہوئی تھیں۔ لیکن اچانک ایک انہونی ہوگئی۔دُلہا اچانک جھکنے لگا، اُس کا جسم گھوڑی پر ہی ڈھلک گیا۔ قریب کھڑے لوگ گھبرا گئے، فوراً آگے بڑھ کر سہارا دیا۔ معلوم ہوا کہ دُلہا کو دل کا دورہ پڑا ہے۔آناً فاناً اُسے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
خوشیوں بھرا دن، ایک پل میں ماتم میں بدل گیا.
آپ کس غلط فہمی میں ہیں ؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ موت صرف بیماری یا بڑھاپے میں آتی ہے ؟ نہیں ! موت کسی بھی لمحے، کسی بھی حالت میں آسکتی ہے۔ خوشیوں کے بیچ بھی، زندگی کی سب سے حسین گھڑی میں بھی۔

موت کیلئے ہر وقت تیار رہیں، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ گناہوں سے توبہ کریں پانچ وقت نماز پڑھا کریں دین پر چلیں، ماں باپ کی فرمابرداری اور خدمت کریں نیک اعمال سے آخرت کی تیاری کرتے رہیں