اسلام آباد:وفاقی حکومت کیجانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے. کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید پر تین چھٹیاں دی گئی ہیں اکتیس مارچ بروز پیر سے دو اپریل بروز بدھ تک ہوں گی، اتوار کی چھٹی ملا کر کل چار دن کی چھٹیاں ہو جائیں گی اور جن محکموںمیںہفتہ کو بھی چھٹی ہوتی ہے اس کو ملا کر کل پانچ چھٹیاں ہو جائیں گی.
انتیس روزے ہونے کی صورت میں عید پیر کو ہوگی اگر ماہ رمضان تیس دنوںکا ہوا تو عید منگل یکم اپریل کو ہوگی.
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد جمعرات 3 اپریل سے دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ملا کر چھٹیوں کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی جبکہ ان اداروں میں جن میں ہفتے کو بھی تعطیل ہوتی چھٹیوں کی تعداد 5 ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیس مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے اس لئے اکتیس مارچ کو ممکنہ طور پر عید ہو سکتی ہے
عید پیر یا منگل کو ہوگی، چھٹیوںکا اعلان بھی ہوگیا



