مسلمان ہرگز دہشتگرد نہیں بلکہ خود دہشتگردی کا شکار ہیں، عامر صدیقی

نسلی امتیاز کی بنا پر غزہ،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر کی جانے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے،نسلی امتیاز کےخاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بیان

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر )دین اسلام ہمیں امن ،محبت ویکجہتی کادرس دیتاہے ،اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل ہی نسلی امتیاز کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام انسانوں کو برابر قرار دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمدعامر صدیقی نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا.
انہوں نے کہا کہ اسلام اخوت و رواداری کا دین ہے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ان میں رنگ و نسل کی ہرگز تمیز نہیں خواہ افریقہ ،یورپ،امریکہ فلسطین،مقبوضہ کشمیر سمیت ہر ملک وخطے کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ایک مسلمان کی تکلیف نہ صرف دوسرا مسلمان محسوس کرتا ہےبلکہ تڑپ کے رہ جاتاہےمسلمان ہرگز دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں مسلمان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ظلم کیخلاف آواز بھی بلند کرتا ہے ،غزہ،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر کی جانے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت و دہشتگردی کے نتیجے میں غزہ و فلسطینیوں کا قتل عام مسلمانوں کی نسل کشی نہیں تو کیا ہے۔