اسلام آباد(کامرس رپورٹر)آئی ایم ایف کی ٹیم بجٹ تیاری کے حوالے سے پاکستان پہنچ گئی ہے.ٹیم آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات ، اخراجات پر کنٹرول اور دیگرترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا.مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
IMF ٹیم بجٹ تیاری کےلئے پاکستان پہنچ گئی



