تھانہ سمبل پولیس کی بڑی کاروائی، پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والا 03 رکنی منظم گینگ گرفتار


گرفتار ملزمان کاشف ، حیدر علی اور شہباز سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں محمد جواد طارق

اسلام آباد:تھانہ سنبل اسلام آباد نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے تین رکنی منظم کینگ کو گرفتار کر لیا ہے. مذکورہ ڈکیٹ خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے کاروائی ڈالتے تھے. ملزمان سے چھینی گئی نقدی، پولیس یونیفارم ، ہتھکڑی، اور اسلحہ بھی برآمد ہوا. ہے. گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ، حیدر علی اور شہباز کے ناموں سے ہوئی.ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹتے تھے.
بروقت اور موثر کارروائی پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ہے. ڈی آئی جی نے کہا کہ
پولیس اہلکاروں کے روپ میں وارداتیں کرنے والا گینگ متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا.انہوں‌نےکہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں.