پاکستان سا ئیکلوجیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچویں قومی کانفرنس برائے سوشل سائیکیٹری آج ہفتہ کو ہوگی

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)وتیم میڈیکل کالج ،پاکستان ایسوسی ایشن آف سوشل سائیکیٹری،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز، ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد اور پاکستان سا ئیکلوجیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچویں قومی کانفرنس برائے سوشل سائیکیٹری کا انعقاد پی سی ہوٹل راولپنڈی میں 3 ۔مئیبروز ہفتہ صبح 8 بجے کیا جارہا ہے جس میں بنیادی طور پر دہشت گردی سے ہونے والے نفسیاتی مسائل کا جائزہ اور ان کے علاج پر گفتگو کی جائے گی ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر ہونگے ۔تقریب کا اہتمام مایہ ناز سائیکیٹریس پروفیسر ڈاکٹر مظہر ملک کر رہے ہیں ۔