اسلام آباد:خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال کے باعث پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں چینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی آج 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال کے باعث اس ملاقات کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔
پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے



