معروف کافی بنانے والی کمپنی ایک ایسے پائلٹ کی تلاش میں ہے جو دنیا بھر میں سٹار بکس طیارے کو گھمائے
اسلام آباد: دنیا کی معروف کافی بنانے والی کمپنی سٹاربکس کو اپنی پروڈکٹ کی دنیا بھر میں تشہیر کے لئے ایک ایسے پائلٹ کی تلاش ہے جو دنیا بھر میں کمپنی کے طیارے کو اڑائے اور کمپنی کا سفیر بن کر ممالک کا سفر کرے۔
اس عہدے کی سالانہ تنخواہ تین لاکھ 60 ہزار ڈالرز ہو گی تاہم اس کے لیے امیدوار کے پاس تجربہ اور خصوصی مہارتیں ہونا لازمی شرط ہے۔سٹاربکس کی جانب سے اپنی ویب سائٹ دیے گئے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدوار کو طیارے اور اس کے عملے کی نگرانی، پرواز سے پہلے کی منصوبہ بندی اور سفر کو محفوظ بنانے کی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔یہ پوزیشن نہ صرف عملی مہارت کا تقاضا کرتی ہے بلکہ اس کے لیے اعلی درجے کی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور بہترین کسٹمر سروس کی صلاحیت بھی درکار ہے کیونکہ پائلٹ کو سٹاربکس کے ایگزیکٹیوز کے ساتھ براہ راست معاملات طے کرنا ہوں گے۔یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ سٹاربکس کے سی ای او برائن نکول خود بھی اس طیارے میں سفر کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رہتے ہیں اور ہر ہفتے کئی بار واشنگٹن میں واقع سٹاربکس ہیڈکوارٹر کا سفر کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق بطور کپتان پائلٹ ان کمانڈ، آپ سٹاربکس برانڈ اور اس کے ملازمین کی پیشہ ورانہ شناخت اور وقار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ کردار کمپنی کے سب سے نمایاں چہروں میں سے ایک ہوتا ہے، جو صارفین کے لیے تجربے کا پہلا اور اہم تاثر ہوتا ہے۔متذکرہ عہدے کے فرائض میں مسافروں کے سامان کی ہینڈلنگ میں مدد بھی شامل ہے۔امیدوار کے پاس کارپوریٹ فلائٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور کپتان کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہیاس نوکری کے لیے امیدوار کے پاس کارپوریٹ فلائٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور کپتان کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے اور پانچ ہزار گھنٹے کی پرواز کے مجموعی وقت کا تجربہ بھی لازمی ہے۔اس کے علاوہ ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ، فرسٹ کلاس میڈیکل سرٹیفکیٹ، درست پاسپورٹ اور ایف سی سی ری سٹرکٹڈ ریڈیو آپریٹر پرمٹ بھی لازمی دستاویزات میں شامل ہیں۔یہ عہدہ کافی بنانے والے بریسٹا ملازمین کی سالانہ آمدنی سے 10 گنا زیادہ تنخواہ کی پیشکش کر رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدوار وہی ہو گا جو اپنے رویے، انداز اور ظاہری شخصیت کے ذریعے سٹاربکس کے امیج کی مثبت نمائندگی کر سکے اور جس میں نرمی، تہذیب اور پیشہ ورانہ وقار موجود ہو۔


