اسلامی ممالک صحت کے شعبے میں فروغ کے لئے ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی

کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ہونے والی ورکشاپ کا موضوع ’’صحت کی قیادت: نظام اور ثقافت میں تبدیلی کے عالمی ماڈلز‘‘۔ہیں
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان میں سلامی تعاون تنظیم کے سائنسی ادارے کامسٹیک اور انسٹیٹیوٹ آف انوویشن لیڈرشپ برائے ادویات (IiLM) کے اشتراک سے ایک روزہ عالمی تربیتی ورکشاپ 17 جولائی کو کامسٹیک ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ورکشاپ کا موضوع ’’صحت کی قیادت: نظام اور ثقافت میں تبدیلی کے عالمی ماڈلز‘‘۔ہے.ورکشاپ میں ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت کریں گے
ورکشاپ کی قیادت معروف طبی ماہر اور IiLM کے بانی ڈاکٹر زکی الدین احمد کریں گے، جو ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں۔ وہ صحت عامہ کے نظام میں قیادت اور اختراعی حکمت عملیوں پر تربیت دیں گے۔افتتاحی خطاب کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کریں گے
اس ورکشاپ میں صحت کے شعبے میں قیادت کی ضرورت، مختلف لیڈرشپ ماڈلز، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تجربات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ورکشاپ کے آخر میں شرکاء کو اسناد دی جائیں گی۔
یہ پروگرام کامسٹیک کے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن تعاون (STIC) منصوبے کے تحت منعقد ہو رہا ہے، اور اس میں او آئ سی کے رکن ممالک سے ماہرین، پالیسی ساز اور محققین شرکت کریں گے.