اسلام آباد ( نیوزرپورٹر) اسلام آباد آزاد گروپ اور تحریک تحفظ سرکاری ملازمین ایف سکس فور نے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف سکس فور کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے۔سیوریج کے گٹر کا پانی موذی امراض پھیلا رہا ہے۔ ایف سکس فور کے پارک میں گھاس پھوس بڑھ کر بے حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ اس پارک میں نشہ کرنے والوں نے دھیرے ڈال لئے ہیں۔ چوری کی وار داتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مسائل پر شکایات کے باوجودِ سی ڈی اے اور پولیس ایکشن نہیں لے رہی۔
مرکزی کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد کی زیر قیادت منعقدہ اجلاس میں چئیرمن آزاد گروپ اور تحریک تحفظ سرکاری ملازمین جاوید انتظار نے کہا کہ ایف سکس فور کے اراکین تنظیمی کمیٹی سی ڈی اے اور پولیس کے متعلقہ ارباب اختیار کو دستخط شدہ درخواست لکھیں۔ درخواست کے ساتھ مسائل کی تصاویر سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کر دیں ۔ اسکے باوجود بھی مسائل کا حل نہیں نکلتا تو آہندہ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے اہلیان محلہ کو تیار کریں۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو وقت کی آواز قرار دیتے ہوئے مکمل آمادگی ظاہر کی گئی ۔جاوید انتظار نے کہا کہ اہلیان ایف سکس فور اپنے بلدیاتی امیدواران کے نام طے کر لیں۔
اہلیان ایف سکس فور اپنے بلدیاتی امیدواران کے نام طے کر لیں

