دوسر ا ٹی 20 ویسٹ انڈیز 2 وکٹ سے کامیاب

فاسٹ بولر حسن علی نے چار اور میں 48 رنز دیکر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے پونے سات کی اوسط سے رنز درکار تھے حسن علی نے چار او ر میں 48 رنز دے کر میچ ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دیا
تین اور میں 32 رنز دینے کے باوجود کپتان نے 19 واں اور حسن علی سے کرایا جنہوں نے اس میں 16 رنز دے کر میچ ویسٹ انڈیز کے حق میں کردیا
بیٹنگ کی ناکامی کے بعد سپنرز محمد نواز اور صائم ایوب نے میچ بنادیا تھا لیکن حسن علی نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،ویسٹ انڈین بیٹرز نے اننگز کے تمام چھکے حسن علی کو مارے

فلوریڈا:دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔پاکستانی بولر حسن علی جنھیں حارث روف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا نے ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے پونے سات کی اوسط سے رنز درکار تھے حسن علی نے چار او ر میں 48 رنز دے کر میچ ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دیا۔تین اور میں 32 رنز دینے کے باوجود کپتان نے 19 واں اور بھی حسن علی سے کرایا جنہوں نے اس میں 16 رنز دے کر میچ ویسٹ انڈیز کے حق میں کردیا
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی ناکامی کے بعد سپنرز محمد نواز اور صائم ایوب نے میچ بنادیا تھا لیکن حسن علی نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،ویسٹ انڈین بیٹرز نے اننگز کے تمام چھکے حسن علی کو لگائے۔ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر جیسن ہولڈر چار وکٹوں اور سولہ رنز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ میزبان ٹیم نے آخری گیند پر چوکا لگاکر ہدف حاصل کیا، 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
قبل ازیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز اچھا نہیں رہا، صائم ایوب 7 ، صاحب زادہ فرحان 3 اور محمد حارث 4 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔فخر زمان نے 20 ، سلمان آغا نے 38 اور حسن نواز نے 40 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اسپن کے جال میں پھنسایا لیکن فاسٹ بالرز نے رنز دے دیے۔ویسٹ انڈیز کو آخری 2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے، 19 ویں اوور میں حسن علی کو 16 رنز پڑگئے۔شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 8 رنز بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن آخری گیند پر انہیں چوکا پڑگیا، اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 وکٹوں سے جیت گئی۔
ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موٹی 28 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لیں، پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دی تھی، صائم ایوب آل رانڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے تھے، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی تھی۔
ویسٹ انڈین بیٹرز نے اننگز کے تمام چھکے فاسٹ بولر حسن علی کو مارے ۔