امریکی ویزا کے حصول کے لئے 43 لاکھ بطور ضمانت دینا ہوں گے
ٹرمپ کا ایک اور بڑا فیصلہ پائلٹ پروگرام 20 اگست سے ایک سال کیلئے ہوگا
واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ امریکی ویزے کے خواہشمندوں کے لئے ایک سخت شرط لے آئے ہیں۔ ایسے افراد جو امریکہ کا ویزا چاہتے ہیں انہیں ویزے کے حصول کے لئے پندرہ ہزار ڈالر (قریبا 43 لاکھ )پاکستانی روپے بطور ضمانت جمع کرانا ہوں گے جو امریکہ سے واپسی پر انہیں واپس مل جائیں گے۔ ویزے کے حوالے سے 20 اگست سے شروع ہونے والا پائلٹ پروگرام تقریبا ایک سال تک جاری رہے گا۔امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ 20 اگست سے شروع ہونے والا یہ پائلٹ پروگرام تقریبا ایک سال تک جاری رہے گا۔



