
کوئیٹہ ژوب…. پاک فوج کے زیر اہتمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل پاکستان آذادی ریلی ڈیرہ اسماعیل خان سے براستہ دہانہ سر ژوب شہر پنچ گئ. جہاں پر پاک فوج کی جانب سے 22 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکلوں پر ریلی کا پھولوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ملی نغموں ژوب کے علاقائی رقص اور ڈھول کی تاپ پر شاندار مظاہرہ کیاگیاہے اور پاکستان آذادی ریلی کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے آفیسران. ڈپٹی کمشنر ژوب کاکڑقبائلی معتبرین،ایف سی،پولیس،لیویزاور سکول کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.گوادر تک سفر کرنے والی یہ ریلی براستہ قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ گوادر تک جائے گی.درہ خنجراب سے گوادر تک سفر کرنے والی پاکستان آذادی ریلی کا مقصد عالمی سطح پر ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کا پیغام اجاگر کرناہے پاکستان آذادی ریلی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے..علاوہ ازین اس موقعہ پر ژوب کی سماجی و عوامی حلقوں کے نمائندوں اوپر شہر کے نوجوان نے پاکستان ریلی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوہے پشتون ثقافتی اتن پیش کیا ۔ رپورٹ : آئی ایس پی آر .
جلندرخان لونی ڈسٹرکٹ دکی صوبہ بلوچستان .



