اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں موت بانٹتے عطائی ڈاکٹر

وفاقی دارالحکومت کے نوائی علاقوں میں‌انسانی صحت اور جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں‌

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں‌کی بھرمار ہو چکی ہے یہ لوگ آئے روز معصوم انسانوں کی صحت اور جانوں سے کھیل رہے ہیں. اسلام آباد کے نواحی علاقوں بوکڑہ، شمس کالونی ، پیرودھائی موڑ گولڑہ موڑ اور آئی تیرہ میں‌عطائی ڈاکٹر غریب اور سادہ لوح مریضوں‌ کے جان و مال سے کھیل رہے ہیں‌ جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں‌ہے.
ان عطائی ڈآکٹروں‌کے باعث غریب مریض نہ صرف اپنی جمع پونجی سے محروم ہورہے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہور ہے.
خاص طور پر حاملہ خواتین ان عطائی ڈاکٹروں‌کے ہاتھوں نہ صرف خود صحت کے مسائل کا شکار ہورہی ہیں‌ بلکہ ان کے نوزائید بچے بھی مختلف بیماریوں‌کا شکار ہیں.
خواتین اور بچوں‌کے علاوہ خآص طور پر بڑی عمر کے افراد جن کی قوت مدافعت پہلے ہی کمزور ہوتی ہے یہ جعلی ڈاکٹر مصنوعی قوت بخش ادویات اور سٹیرائزڈ کی ہیوی ڈوز دے کر انہیں‌ کے صحت کے مسائل میں‌ اضافہ کر رہے ہیں .ان ڈاکٹروں‌کے ستائے جب ان سے مایوس ہو کر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے پاس پہنچتے ہیں‌تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے.
علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں‌نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں‌ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ سادہ لوح عام کون ان عطائی سے نجات مل سکے جو ان میں موت بانٹ رہے ہیں.