پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی محافظ اور جمہوری جماعت ہے ،عامر صدیقی


راولپنڈی:بلاشبہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں،پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی محافظ اور جمہوری جماعت ہے،بانی وچیئرمین پی پی پی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمامحمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو پاک چین دوستی کے معماراور ویزنری لیڈر تھے،بھٹو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے داعی تھے جوآج بھی حل طلب اور جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے،آج کا دن یوم حق خود ارادیت کے دن کے طور پر دنیا بھر میں کشمیری منا کر اس عہد کو دوہرا رہے ہیں کہ ہمیں حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے ،پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بھٹو نے عوام سے لافانی رشتے کو ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا،عوام الناس کو مذہب عقیدہ، ذات پات، رنگ و نسل، قومیت سے بالاتر ہو کر ایک لڑی میں پرویاآیئے اس عظیم دن کے موقع پر یہ عہد کریں تمام کارکنان اختلافات بھلا کران کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بی بی شہید کے بیٹے چیئرمین بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر یں گے،عامر صدیقی نے کہا کہ ملک کو پیپلز پارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے بھٹو کی جماعت ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پرعزم اور کوشاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتی ہے بھٹو اپنے عہد سے آگے کی سوچ رکھتے تھے،یہ بھٹو کی سوچ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت بنا اور میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ صنعتی اور زرعی شعبوں میں لازوال سنگ میل عبور کئے،غربت، مہنگائی، بیروزگاری کاخاتمہ اور پسماندہ طبقات کی بہتری اور ترقی کے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔