رات جلتی ھے، کی تقریب رونمائی.

یاسرآکاش چوہدری
گور نمنٹ بوائز  ڈ گری کالج فورٹ عباس کے اردو کے پروفیسر خضر عباس کی شاعری کی کتاب ((رات جلتی ھے)) کی تقریب رونمائی آج ۔ زیر انتظام صدرحلقہ علم وادب غریب اللہ غازی اور حلقہ کے ممبران نے جناح ھال میں منعقد کروائی .خضر عباس پروفیسر اپنی صدارتی تقریر کرتے ھوئے اس تقریب میں تمام شاعر حضرات نے اپنااپنا خوبصورت کلام پیش کیا اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس عمران ممتاز خاں سیال تھے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خضر عباس کا کہنا تھا کہ علم بغیر عمل کےبلکل ادھورا ہے علم اگر کم ہو تو شاید گزر ہو جائے مگر عمل اور ادب اگر کم ہو تو گزر بھی مشکل ہے قدر بھی کم ہو جاتی ہے اس لیے علم کے ساتھ۔ساتھ عمل اور ادب انتہائی ضروری ھے