
سعودی عرب میں اندرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کی پرکشش پیش کش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زائرین جوق درجوق عمرے کے لئے مکہ مکرمہ اور زیارت روضہ رسول کے لئے مدینہ منورہ کا رخ کر رہے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حج سیزن کے وقت اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لئے کرائے 180 سعودی ریال تک تھے اور یہ اب عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے کم ہوکر ایک سو ریال تک رہ گئے ہیں۔حج سیزن کے دورا ن سعودی حکام نے مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت دی تھی اور نہ انہیں روضہ رسول کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جانے کی اجازت تھی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹور آپریٹروں نے مکہ مکرمہ تک ایک لگژری کوچ کا کرایہ صرف ایک سو سعودی ریال تک کم کردیا ہے۔


