پی آر اے انتخابات فاونڈر گروپ نے میدان مار لیا

logo

فاونڈر گروپ نے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی،فرینڈز گروپ خزانچی کی نشست حاصل کرنے میں‌کامیاب
جوائنٹ سیکرٹری پر آزاد امیداوار عثمان کاکٹر کی کوششیں رنگ لے آئیں 79 ووٹ لے کر آزاد حیثیت سے نشست حاصل کر لی
سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کے امیدوار جاوید حسین نے سب سے زیادہ 143 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل محض 52 ووٹ‌لے سکے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات برائے 2025-27 میں فاونڈر گروپ نے میدان مار لیا ہے، فاونڈر گروپ نے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی فرینڈز گروپ کی طرف سے کامیاب ہونے والے واحد امیدوار شاکر عباسی تھے جنہوں نے جنہوں نے اصغر چودھری کو ہرایاجبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر آزاد امیدوار عثمان کاکڑ نے کامیابی حاصل کی.
انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق سمیر نے کی، جنہوں نے ووٹوں کی گنتی کے بعد باضابطہ نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور انتخابی عمل کو ایک جمہوری اور شفاف روایت کی شکل دی۔
انتخابات میں فاونڈرز پینل نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ دوسری جانب فرینڈز پینل سے سیکرٹری فنانس اور آزاد حیثیت سے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نتائج درج ذیل ہیں:
صدر: ایم بی سومرو (110 ووٹ) (عثمان خان88)
نائب صدر: عثمان خان کاکڑ (96 ووٹ)(فیضان خان62) اکرم عابد(38)
سیکرٹری: نوید اکبر (83 ووٹ)(رانا طارق70(وقاص احمد45)
جوائنٹ سیکرٹری: اورنگزیب کاکڑ (79 ووٹ – آزاد امیدوار)(عاصم یاسین70)
سیکرٹری فنانس: شاکر عباسی (100 ووٹ – فرینڈز پینل)(اصغر چودھری98)
سیکرٹری اطلاعات: جاوید حسین (143 ووٹ)(خاور عباسی52)
گورننگ باڈی کے انتخابات میں فاونڈرز پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام 07 نشستیں جیت لیں:
آسیہ انصر (142 ووٹ)
احمد نواز خان (138 ووٹ)
حافظ عبدالماجد (131 ووٹ)
عمر حیات خان (127 ووٹ)
جاوید نور (125 ووٹ)
غلام رسول کنبھر (113 ووٹ)
روزینہ علی (105 ووٹ)
اس کے برعکس فرینڈز گروپ کے گورننگ باڈی کے امیدواران میں زاہد حسین مشوانی 96.عترت حسین جعفری83، ناصر عباس82،شیخ منظور 71،رازق محمود بھٹی 50،اشفان حسین بنگش40 اور شہزاد حسن مرزا نے 31 ووٹ حاصل کئے.
اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارلیمانی صحافت کے وقار کو بلند کرنے، صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پارلیمان کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
الیکشن کمیٹی نے تمام امیدواروں اور ووٹ ڈالنے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ایک تاریخی اور شفاف مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔