
اسلام آباد …. وزیر داخلہ احسن اقبال نے قائداعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے تدریسی عمل کی بحالی اور امن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر طلبہ کوہزاروں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جامعات میں ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی اہم تحقیقی یونیورسٹی ہے اسے تماشہ نہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے بھی یونیورسٹی معاملات پر رابطہ ہوا ہے۔


