
سیالکوٹ ڈسکہ روڈ جیسر والہ کے قریب موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق ۔
تفصیلات کے مطابق پسرور روڈ ڈسکہ کا رہائشی حبیب الحسن ولد محمد عظیم عمر سترہ سال جو کہ اپنے چھوٹے بھائی رمیض الحسن کے ساتھ موٹر سائیکل پہ سوار ہوکے گھر کیطرف جا رہے تھے کی جیسر والا سٹاپ کے پاس نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگئی ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حبیب الحسن موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ اسکا چھوٹا بھائی رمیض الحسن شدید زخمی ہے جسے سول ہسپتال ڈسکہ لے جایا گیا ہے ۔



