کرپشن کے الزامات پر پی آئی اے کے سینئر افسر میجر (ر) خرم مشتاق معطل

لاہور…نورالعارفین

کرپشن کے الزامات پر پی آئی اے کے سینئر افسر میجر (ر) خرم مشتاق معطل.

: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سینئر ترین افسر میجر ریٹائرڈ خرم مشتاق کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سینئر ترین افسر میجر (ر) خرم مشتاق کو کرپشن الزامات پر معطل کر دیا گیا۔ چیف ہیومن ریسورس آفیسر اطہر نے فوری طور پر معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ خرم مشتاق کے پاس پی آئی اے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز، مارکیٹنگ اور فلائٹ سروسز کے عہدے تھے جن کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے  قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ترقیاں اور تعیناتیاں کیں جس کی بنا پر اُنہیں معطل کیا گیا۔