پنجاب حکومت نے اعتراض کے باوجود 2.5 کھرب کا بلیولائنز منصوبہ منظورکر لیا

لاہور…نورالعارفین

پنجاب حکومت کا بلیولائنز منصوبہ پیپر اعتراضات کے باوجود منظور.

پنجاب حکومت کا بلیولائنز منصوبہ پیپر اعتراضات کے باوجود منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا بلیولائنز منصوبہ ، اورنج لائنز کی نسبت زیادہ مہنگا ہوگا اور اس منصوبے کو اعتراضات کے باوجود منظور کر لیا گیا ہے۔

بلیولائنز کی فی کلومیٹر لاگت اورنج لائن سے بہت زیادہ ہو گی ، فیزبیلٹی سٹڈی رپورٹ کانسپٹ پیپر میں شامل نہ ہونے کے باوجود منظوری دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلیولائن کے سول ورکس کی لاگت کا تخمینہ 1 کھرب 48 ارب 20 کروڑ لگایا گیا ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے تعمیراتی ٹیکنالوجی کے بورڈ پیرا میٹرز کی تفصیل نہیں دی۔

سگنلنگ سسٹم اور کمیونیکشن سسٹم کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ،اس سلسلے میں مزید کام کی ضرورت ہے ۔

بلیو لائن کے الیکٹریکل اور میکینکل ورکس کا تخمینہ 93 ارب 73 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مذکورہ سسٹم کی بھی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

بلیولائن کی لینڈ ایکوزیشن کا تخمینہ 14 ارب لگایا گیا ہے ، بلیولائن کی یوٹیلٹی منتقل کرنے کا خرچہ گرین اور اورنج لائن سے زیادہ ہوگا۔

بلیولائن کی یوٹیلٹیز منتقل کرنے کا ابتدائی تخمینہ 11 ارب لگایا گیا ، بلیولائن کی کنسلٹنسی کی مد میں 13 ارب 32 کروڑخرچ ہوں گے ، صرف کنسلٹنسی کا خرچہ الیکٹریکل اور میکنیکل کے تخمینہ کا 5 فیصدہوگا۔