داتا دربار عرس ، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی.

لاہور…نورالعارفین

داتا دربار عرس ، کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی.

محکمہ سکول ایجوکیشن نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی مناسبت سے لاہور کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں عام تعطیل کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے موقع عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اسی حوالے سے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بشیر احمد گورائیہ کی جانب سے تمام ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز کو احکامات جاری کیے ہیں۔

تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کل کے روز چھٹی کو یقینی بنایا جائے ،کوئی بھی نجی یا سرکاری تعلیمی ادراہ کھلا ہونے کی صورت میں اے ای اوز، ڈی اوز اور ڈی ڈی ای اوز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔