بجلی کے بلوں کی مد میں واسا کا سالانہ خرچ چار ارب تک پہنچ گیا، محکمہ خزانہ نے سبسڈی بڑھانے کی استدعا مسترد کردی

لاہور…نورالعارفین

واساٹیوب ویلوں کی تعداد میں اضافہ،بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے مشکلات.

شہر میں ٹیوب ویلز کی بھرمار واسا کے خزانے پربوجھ بن گئی، بجلی کے بلوں کی مد میں واسا کا سالانہ خرچ چار ارب تک پہنچ گیا، محکمہ خزانہ نے واسا کی سبسڈی بڑھانے کی استدعا مسترد کردی۔

شہرمیں ٹیوب ویلزکی تعداد پانچ سو اسی سے تجاوز کرگئی ہے ۔ واسا ٹیوب ویلوں کی تعداد بڑھ جانے سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے مشکلات کا شکار ہے ۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں واسا کا سالانہ خرچ 4ارب تک پہنچ گیا ہے ۔ محکمہ خزانہ نے واسا کی جانب سے سالانہ سبسڈی میں اضافے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔ واسا نےسبسڈی 2.2ارب سےبڑھا کر 4 ارب کرنےکی استدعا کی تھی جس پر محکمہ خزانہ نے موقف اپنایا کہ چارارب روپے سالانہ بہت زیادہ سبسڈی ہے جو ادا نہیں کرسکتے ۔

واسا جنوری دوہزار اٹھارہ میں محکمہ خزانہ سےدوبارہ سبسڈی بڑھانے کی استدعا کریگا ۔ واسا حکام کے مطابق شہرمیں 580 ٹیوب ویلزکی مد میں ماہانہ30 کروڑبل ادا کیا جاچکا ہے۔