فاروق ستارکی خواہش پراسٹیبلشمنٹ نے ملاقات کرائی ،مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہرگھنٹےبعد قلابازیاں اورکامیڈی شوہورہا تھا،تاثردیا جارہاہے فاروق ستارکواغواکرکے پریس کانفرنس کرائی گئی،فاروق ستارکی خواہش پراسٹیبلشمنٹ نے ملاقات کرائی،ذرا سی بات کرلیں توایم کیوایم ان سےشکایت کردیتی ہے۔

پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے فاروق ستارکے ساتھ پریس کانفرنس کی،اس کا سب کوپتا ہے۔ کہاجارہاہےفاروق ستارکے ساتھ جوپریس کانفرنس کی وہ اسٹیبلشمنٹ نے کرائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آف دی ریکارڈ سب کوسب پتا ہے،سنجیدہ نوعیت کے ایشوزہیں،ہم لوگ چیزوں کولیک کرنے والے نہیں،چند حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا تھا کہ پی ایس پی ایم کیوایم میں شامل نہیں ہوگی،ہمارا موقف ہے متحدہ بانی ایم کیوایم کی تھی ہے اور رہے گی۔پی ایس پی ہماری ہے،آج یہ پاکستان کی برانڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستارسچ توبولتے نہیں،آدھا جھوٹ بولا ہے،پی ایس پی میری روزی روٹی نہیں،آج میں پورا سچ بتاؤں گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 22 اگست 2016 کوبانی ایم کیوایم نے اپنے اوپرخودکش حملہ کردیا،جب بانی ایم کیوایم نے میڈیا اداروں پرحملے کا کہاتوکیا فاروق ستار،دیگرنےروکا۔

انہوں نے کہا کہ درجنوں ملاقاتیں کی ہیں،ہمیں ملاقاتوں کے لیے بلایا جاتا تھا،ملاقات میں خواجہ اظہار،کنورنوید،خواجہ سہیل،وسیم اخترموجود ہوتے تھے،جبکہ کامران ٹیسوری،عامرخان،فیصل سبزواری بھی ہوتے تھے،آخری ملاقات میں عامرخان نہیں تھے،وہ بیرون ملک تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم را کے لیے کام کرتے ہیں،کیا فاروق ستارکونہیں پتا کہ عمران فاروق کوکس نے قتل کروایا؟، فاروق ستارکوپتا ہےعمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مہاجروں کے نام کی سیاست کررہی ہے،ایم کیوایم نے آج قبرستان کا تالاتڑوادیا ہے،مہاجروں کا ایم کیوایم سے بڑا کوئی دشمن نہیں۔

انہوںنے کہا کہ22 اگست کی پکڑدھکڑکے بعد عشرت العباد نے انیس قائم خانی کوفون کیاتھا کہ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوجائیں۔عشرت العباد کوکہہ دیاتھا کہ ہم ایم کیوایم جوائن نہیں کریں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کی تقریرکے بعد فاروق ستارکوغداری کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا،عشرت العباد نے کہا کہ وہ فاروق ستارکوچھڑوارہے ہیں، کورکمانڈر،ڈی جی رینجرز،آرمی چیف،وزیراعظم،وزیرداخلہ سے بات ہوئی ہے ۔رات رینجرزکےپاس رہنے کے بعد فاروق ستارصبح پارٹی کے سربراہ بن گئے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ مجھےکوئی اٹھاکرپکڑکرنہیں لےگیا تھا،بانی ایم کیوایم کی تقریرکےبعد متحدہ اراکین اسمبلی اسی رات چھپ گئےتھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستارنے22 اگست 2016 کوبانی ایم کیوایم نے اپنے اوپرخودکش حملہ کردیا، بانی ایم کیوایم کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہارکے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیپرمیں مہاجراتحاد،حقیقی کا نام نہیں تھا۔ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم لانڈری ہیں،کیا آپ کواپنی قوم کوگندا رکھنا ہے؟

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہشہداقبرستان کا تالا ٹوٹ گیا اب یہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،میری ماں زندہ نہیں،اگروہ ہوتیں تو ان کوسیاست کے لیےاستعمال نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ پاکستان سر زمین پارٹی کے سر براہ سید مصطفی کمال نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اپنی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا بھر پور جواب دیں گے۔