نواز شریف چلے گئے، اب شہباز شریف کے جانے کی باری ہے,عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف چلے گئے، وہ واپس نہیں آنے والے، اب شہباز شریف کے جانے کی باری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تونسہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں کوئی طاقتور نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی مدد کریں گے کہ 70فیصد لوگ دیہات میں رہتے ہیں، شہروں میں آلودگی ہے اور پینے کا صاف پانی نہیں ملتا۔

عمران خان نےمزید کہا کہ تونسہ میں نمل جیسی یونی ورسٹی بنائیں گے، ہم دیہات میں پیسا خرچ کریں گے، اسکول بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم روزگار دینے کے لیے دیہات میں ہی مواقع دیں گے، نمل یونیورسٹی میں 95فیصد طالب علم اسکالر شپ پر ہیں