
متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نےکہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عدم تشدد اور عدم تصادم کی سیاست کرنا چا ہتی ہے ، ہم نے پی ایس پی کو موقع دیا مگر انہوں نے اس کا فا ئدہ نہیں اٹھا یا ۔
کراچی میں پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہو گی ،انہوں نے اس موقع پر شعر پڑھا کہ
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا
لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا
فیصل سبزواری نے کہا کہ اس شعر سے ہمارا موقف واضح ہے،اس کام کےلئے فاروق بھائی نے کمال مخلصی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے عدم تشدد اور عدم تصادم کی سیاست کے عزم کا اظہار کیا بلکہ دستخط بھی کئے تاہممصطفی کما ل نے یہ تا ثر دینے کی کو شش کی کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال الزامات کی سیاست کر رہے ہیں ،ہم نے سندھ کی بہتر سیاست کےلئے پی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا ، مگریہ تا ثر دینے کی کو شش کی گئی کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی ہے ،ایم کیوایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہوگی، مصطفی ٰکمال کی باتوں کی وجہ سےہمارےجولوگ نارض تھےوہ باہم شیروشکرہوگئے ہیں۔
مصطفی ٰ کمال کاشکریہ کہ ہمارےناراض لوگ انکی وجہ سےباہم شیروشکرہوگئے، اگر مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں ہم اپنی شناخت چھوڑ دیں تو یہ نہیں ہو سکتا۔
ہم نے پی ایس پی کے ساتھ سیاسی اتحاد کیلئے قدم اٹھایا، لیکن پی ایس پی کے سربراہ نے بہت قیمتی موقع ضائع کردیا،اس کے باوجود شہری سندھ کی ترقی کیلئے سیاسی اتحاد کی پیشکش پر قائم ہیں ،تاہم ایم کیو ایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہوگی۔
فیصل سبزواری نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہو ئے کہ مصطفی ٰکمال فرماتےرہےایم کیوایم ’’را‘‘کی ایجنٹ ہےپھراسی کےساتھ بیٹھے، ایم کیوایم پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کئے لیکن پھر بھی انہیں کے ساتھ بیٹھے ،مصطفیٰ کمال صاحب نے مجھ پر بھی الزامات عائد کئے کہ میں نے میڈیا کو خبریں لیک کیں ۔
ہمارا واضح موقف ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہوگی ،مصطفیٰ کمال کے الزامات افسوس ناک ہیں،فیصل سبز واری نے انتظامیہ کایادگارشہداپر جانے کی سہولت دینے کابھی شکریہ ادا کیا


