پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ مکمل

پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ لاہور میں سجایا گیا ،جہاں ڈرافٹ کے لیے 291انٹرنیشنل پلیئرز سمیت 501 کھلاڑی دستیاب تھے۔پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ آج سہ پہرنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور  میں  شروع ہوئی ، جہاں6پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان سپر اسٹار کرکٹرز کو اپنا بنانے کی دوڑ شروع ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےلاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد نے کہا کہ ہم نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں، اس مرتبہ لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے،ٹیم کے پرستاروں سےانہوں نے وعدہ کیا کہ پی ایس ایل3 میں لاہور قلندرز کی ٹیم بہت مختلف نظر آئے گی۔رانا فواد نےمزید کہا کہ لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی میچ ہوں گے اور مزہ آئے گاجبکہ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ڈرافٹ میں زیادہ آپشن ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بہترین کھلاڑی منتخب کرسکیں۔لاہور میں جاری پی ایس ایل3 ڈارفٹ میں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب جاری ہے ،جہاں پہلی پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندر نے کرس لین، اسلام آباد یونائٹیڈ نے جے پی ڈومینی، کراچی کنگز نے کولنگ انگرام، کوئٹہ گلیڈئیٹر نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈوائن براوو اور ملتان سلطان نے عمران طاہر کاانتخاب کیا ۔ڈرافٹ کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے مستفیض الر حمان کو چنا، کراچی کنگز نے مچل جانسن ،کوئٹہ گلیڈئیٹر نے کارلوس بریتھ ویٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے لوک رانچی، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا ہے ۔پی ایس ایل 3 ڈرافٹ کی گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے لوک رائٹ کو منتخب کیا ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم،کوئٹہ گلیڈئیٹر نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اورملتان سلطان نے احمد شہزاد کو کیا ۔ڈرافٹ میں سلور کیٹیگری کے پہلا رائونڈ میں لاہور قلندرز نے رضا حسن کا انتخاب کیا ، اسلام آباد نے سیم بیلنگز،پشاورزلمی نےسعد نسیم، کوئٹہ گلیڈئیٹر نے رمیز راجہ جونئیر ،کراچی کنگز نے ڈیوڈ ویز اور ملتان سلطان نے محمد عباس کا انتخاب کیا ۔سلور کیٹیگری کے سیکنڈ رائو نڈمیں لاہور قلندرز نے سہیل اختر کا انتخاب کرلیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے ظفر گوہر،پشاور زلمی نے تیمور سلطان، کراچی کنگز نے تابش خان جبکہ ملتان سلطان نے ویسٹ انڈیز کے کیپر نکولس پورن کو اپنایا۔ایمرجنگ پلئیرز کے رائونڈ ون میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو پک کرلیا،کراچی کنگز نے محمد عرفان جونئیر، کوئٹہ گلیڈئیٹر زنے سعود شکیل اوراسلام آباد یونائٹیڈ نے صاحبزادہ فرحان کا انتخاب کیا ۔ایمرجنگ پلیئرز راونڈ ٹومیں لاہور قلندرز نے غلام مدثر کو منتخب کرلیا، کراچی کنگز نے حسن محسن کو منتخب کیا ، اسلام آباد نے حسین طلعت کو پک کرلیا، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے حسان خان کا انتخاب کیا، پشاور زلمی نے ابتسام شیخ کو منتخب کیاجبکہ ملتان سلطان نے سیف بدر کو منتخب کرلیا۔ڈرافٹ کے سپلیمنٹری رائونڈ پک ون میںلاہور قلندرز نے انجیلیو میتھیوز،اسلام آباد نے ایلیکس ہیلز، کراچی کنگز نے کولن منرو، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن رائے، پشاور زلمی نے اینڈریو فلیچر اور ملتان سلطان نے ہارڈس وئیلین کا انتخاب کرلیا