
تربت کے علاقے تاجبان سے5 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، لاشیں شناخت کے لیےاسپتال منتقل کردی گئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3افراد کی شناخت ہوگئی ہے، ان کے نام عثمان قادر،دانش علی اوربدرمنیر ہیں،تینوں کا تعلق گجرات سےہے۔
لیو یز ذرائع کا کہنا ہے 2 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ تربت سے 4 دن میں لاشیں ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔15نومبر کو بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15افراد کی لاشیں ملی تھیں، جنہیںفائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا۔
جبکہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسزنے تربت میں آپریشن کرکے 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔




