دھرنا پندرھویں روز میں داخل ،دارالحکومت میں نظام زندگی مفلوج ،کراچی میں بھی آغاز

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد فلائی اوور پر ہونے والا دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ اسلام آباد کے فیض اباد فلائی اوور پر دھرنے کے باعث دارالحکومت میں مفلوج ہو کر رہ گیا.دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ  راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس بھی مسلسل 15 روز سے بندہے

دھرنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حتمی مشاورت کے لیے وزیر داخلہ نے آج تمام مکاتب فکر کے مرکزی علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس بُلالیا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر گزشتہ روز شروع ہونے والا مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا جاری ہے، تاہم صدرجانے والا روڈ ٹریفک کےلیےکھول دیاگیا ہے۔دھرنے کے شرکاء نے سڑک کے کنارے پر دھرنا جاری رکھا ہے اور دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی ہیں۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرناجاری رہے گا، سڑک ٹریفک کے لیےبند نہیں کی جائے گی۔

گرومندر سے صدر جانے والی سڑک بھی آمدورفت کے لیےکھول دی گئی ہے۔

ئے دھرنا مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والی سڑک بند کر دی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں جبکہ دونوں سڑکیں پوری طرح کھلی ہیں۔