
پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیم اور موجودہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کے خلاف عالمی سازشوں کا حصہ بن کر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے جس کو فوری طور پر بر طرف نہ کیا گیا تو ھمارا پاک وطن کسی بڑے سانحہ سے دو چارہو سکتا ہے۔ اسلام آباد میں لبیک یارسول اللہ ﷺ تنظیم کے اجتماعی دھرنے سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرنا بھی انڈیا نواز کی لابی کی گہری سازش ہے تاکہ فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا. جائے۔ موجودہ خطرناک صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان فوری مداخلت کرے اور ملکی بقاو استحکام کے لئے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرے۔ انہوں نے خیالات کا اظہار مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری عامر کرامت ، غلام شبیر ساغر، عبدالغفار قریشی، کونسلر عاصم قریشی ، ایاز کھیڑا، سردار ظفراقبال گرمانی سہیل اختر غوری اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے درجنوں دوسرے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ نواز شریف ٹولہ پاکستان کی سالمیت اور مستقبل سے کھیل رہا ہے ۔ مودی سے دوستی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے وطن عزیز کو انارکی اور لاقانونیت سے دوچار کرکے ملکی دفاع کی ضامن افواج اور عدلیہ کے خلاف شرمناک پراپگنڈہ اور اقدامات کر رہا ہے اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ حکومت نے ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے جان بوجھ کر ختمِ نبوت کے قانون چھیڑا۔ عالمی قادیانی اور صہیونی لابی کو خوش کرنے کے لئے خوفناک تماشا لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبو ت کے بارے میں حلف نامہ میں تبدیلی کا اکیلا وزیر قانون ذمہ دار نہیں ہے بلکہ اس نے جو کچھ کیا وہ نواز شریف کا فیصلہ تھا اس سازش میں پی پی پی کی قیادت بھی پوری طرح ملوث ہے اس لئے قوم چاہتی ہے کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگا کر اور گدھے پر بٹھا کر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھما کر عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ نواز شریف بھارتی اور مودی کا ایجنٹ ہے ختمِ نبو ت قانون میں ترمیم کسی غلطی سے ہرگز نہیں ہوئی بلکہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی گئی ۔ وزیر قانون زاہد حامد محض فرنٹ مین ہے ۔ اس کے پسِ پردہ نواز ، شہباز کی پوری کچن کیبنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرکے اسلامی عقائد کا تحفظ کرنے کے لئے ایسا جہاد شروع کیا ہے ۔جوکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی صیح ترجمانی ہے اس لئے پوری پاکستان قوم تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ ملکر احتجاج میں شامل ہو رہی ہے اس پر وہ تمام اسلامی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ پاک سر زمین نواز شہباز کے لئے تنگ ہو تی جارہی ہے ۔نواز شہباز اور ان کے ساتھی ملک کو خطرناک بحران سے دو چار کرکے کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ اس لئے ان کو ایک دن اور ایک گھنٹہ دینا بھی سنگین ترین غلطی ہوگی اس لئے عدلیہ قومی مفاد کی خا طر فوری ازخو د نو ٹس لیکر نواز شہباز اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے تاکہ پاکستان کو تباہی و بر بادی سے دوچار کرنے کی سازشیں کرنے والے ملک سے فرار نہ ہو سکیں ۔سپریم کورٹ انڈیا اور امریکہ کے ایجنٹو ں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے کرپٹ ٹولہ کو سزائیں دیکر آئندہ الیکشن لڑنے سے نااھل قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ مافیا کی حکمرانی کی وجہ سے غریب عوام ، کسان، مزدور، اور محنت کش طبقات سخت پریشان ہیں ۔اور ھمارا ملک خونی انقلاب کی طر ف بڑھ رہا ہے ۔ ملک میں سیاسی اور معاشی دہشت گردی کی وجہ سے تعصبات پروان چڑھ رہے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ موجودہ آئین پر نظر ثانی کرنے کے لئے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے کیونکہ پارلیمنٹ کے 95 فیصد ارکان خود کرپٹ نظام کا حصہ بن چکے ہیں اس لئے پارلیمنٹ سے ملکی مفاد میں قانون سازی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد میں ختم نبو ت کے پروانوں خلاف ظا لمانہ ایکشن کرنے والے نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے الیکٹرانک میڈیا اور سو شل میڈیا پر پابندیاں عائد کرکے ایسا غیرجمہوری اور غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے جوکہ آمر پرویز مشرف نے بھی نہیں کیا تھا ۔انہوں نے کہا قومی خزانہ لو ٹنے ، آئن پامال کرنے ، عدلیہ اور افواج کا وقار مجروح کرنے والے گستاخ رسول اللہ ﷺ حکمران ٹولے کو مزید مہلت دینا پاکستان کی بقاء و سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہو گی۔ پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ بننے والے نواز شہباز اور ان کے گماشتوں کی حکومت کو فوری بر طر ف کر کے ان سب کو فوری گر فتار کیا جائے اور تو ہین رسالت کے مر تکب ٹولے کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے میڈیا چینلز اور سو شل میڈیا کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپریم کو رٹ ازخو د نوٹس لیکر ان ظالمانہ پابندیو ں کو غیر آئینی قرار دیکر ختم کر ے۔ انہوں نے افواج پاکستان اور آرمی چیف سے بھی اپیل کی کہ وہ پاک سرحدوں کی حفا ظت کی ذمہ داری ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی داخلی سلامتی کی بھی فکر کریں . فیض آباد دھرنا کے خلاف فوجی ایکشن کا حکم دینے والے وزیر اعظم کو دوٹوک انکار کردیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی تحفظ ختم نبوت تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرتی رہے گی اور مولانا خادم حسین رضوی کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں عاشقان رسول اللہ ﷺ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔۔
حکومت بر طرف نا کی گئی تو ملک کسی سانحہ سے دو چار ہو سکتا ہے ، جمشید دستی



