
اصغر علی مبارک
راولپنڈی … پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کو ملتوی کردیا کیونکہ پاکستان میں سیکورٹی کی "موجودہ صورتحال” میں پنڈی کرکٹ سٹڈیم میں انکا انعقاد ممکن نہیں اور نئی تاریخیوں کا اعلان بعد میں کیا جاے گا . "قومی ٹی 20 کپ میں پہلا سیمی فائنل لاہوروائٹس کا فیصل آباد سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں، فاٹا کا لاہور بلیوز سے شیڈول تھا ، دونوں سیمی فائنلز اصل میں بروز ھفتہ 26 نومبر اور فائنل 27 نومبر کے لیے ری شیڈول کیا گیا تھا، لیکن سیکورٹی صورتحال کے وجہ سےانکا انعقاد ممکن نہ ھو سکا. ذرائع کا کہنا ھے کہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی منیجمنٹ نے "سیمی فائنلز اور فائنل نیشنل ٹی 20 کپ لاہور کے کے قذافی سٹڈیم کروانے کی تجویز دی ھے دلچسپ حقیقت یہ ھے زیادہ تر سیمی فائنلسٹ ٹیموں ، لاہور بلیوز ٹیم اور لاہور وائٹس کھلاڑیوں کا تعلق لاہور سے ھے جو ھوم گراؤنڈ ھوم کراوڈ کے سامنے کھیلنا چاھتے ھیں اور مقامی پلیرز کے لئے اس سے بہتر موقع اور نہی ھوسکتا لاہور میں سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی 20 آئی اور ورلڈ الیون کھیل کر عالمی کرکٹ کی بحالی کا آغازکر چکی ھے ، نیشنل ٹی 20 کپ فیصل آباد سے سموگ کی وجہ سے پنڈی منتقل ھوا ‘ قومی ٹی 20 کپکو کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا . اس سے قبل قومی ٹی 20 کپ، آئی سی سی ورلڈ الیون کدورہ کی وجہ سے موخر ھوا جب اسے دوبارہ بحال کیا گیا تو، اس تاریخوں سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور جنوبی افریقہ گلوبل ٹی 20 لیگ کی وجہ سے تبدیلی کی گئی . فیصل آباد اور ملتان میں ناساز موسم اور فوگ،سموگ سے متاثرہ قومی ٹی 20 کپ بالآخر راولپنڈی کو ایک بار پھر منتقل کردیا گیا . یہ سب کچھ صرف چند روز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر جناب شکیل شیخ کی پیشہ ورنہ مہارت سے ممکن ھوا محرم کے ایام عزادری اور دھرنے کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے وی وی آئی پی سیکورٹی لینا جوۓ شیر لانے کے مترادف ھے انکو قومی ٹی 20 کپ کے دوران ھر وقت سٹڈیم میں ہی دیکھا، شیڈول ایونٹ کے نے دوسرے مراحل پر بھی غیر یقینی کے بادل چھاۓ رھے بنائے. اگست میں، بورڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ اور انگلش ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لینے والے 13 کھلاڑیوں کے این او سی کو منسوخ کر دیا، انہیں پاکستان واپس آنے اور قومی ایونٹ کھیلنے کا کہا گیا . تاہم، چند دن بعد، پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ ملتوی کردیا ہے اور فٹنس ٹیسٹ و قائداعظم ٹرافی کے کہا گیا . پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈیدھرنے آپریشن سے نصف کلومیٹرہی دور ھے .متوقع آپریشن کی خبروں سے کھلاڑی بھی زھنی کوفت کا شکار رھے اب جبکہ احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا ھے پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو پنجاب بھر میں پیر اور منگل کو بند کر نے کا اعلان کر دیا ھے اس وقت . سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب تک رسائی کو معطل کر دیا گیا ھے . "موجودہ صورت حال کی وجہ سے، پی سی بی نے سیمی فائنلز،فائنل کو ملتوی کیا ھے "پی سی بی کے میڈیا مینیجر شیکیل خان نے نے بتایا ھے کہ . نیشنل ٹی 20 کپ لاہور کے دونوں سیمی فائنلز،راولپنڈی میں جاری دھرنے اور آپریشن کے باعث پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی میڈیا انچارج شکیل خان کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل مقابلوں کے لئے نئی تاریخ اور مقام کے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پی سی بی کواولپنڈی کے حالات کے باعث کرنا پڑاہے۔ وازہ رھے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم متصل سڑکوں کو بند کر دیا گیاھے .جس کے با عث زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ھے …




