تحریک لبیک کا شہآ دتوں پر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایف ائی آر درج کروانے کا فیصلہ

فیض آباد کے مقام پر پولیس کے آپریشن میں شہادتوں پر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ.اس حوالے سے تحریک لبیک یا رسول اللّه کے قائد علامہ خادم حسیں رضوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا .انہوں نے کہا کہ حکومت نے چند اسلام دشمن افراد کو بچانے کے لئے در جنوں بے گناہ افراد کو شہید کر دیا .انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منآ یا جائے گا . انہوں نے کہا کہ ان بے گناہ عاشقان رسول کا قتل رائگاں نہیں جی گا .ام لوگ تھانو ںمیں مقدمات درج کروانے جا رہے ہیں جس میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر  ذمہ داروں کو نامزد کریں گے.