
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا ’رضاکارانہ‘ استعفی منظور کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے زاہد حامد کا استعفیٰ اپنی سعودی عرب روانگی سے پہلے منظور کیا۔
ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وزارت قانون کا قلمدان کس کو سونپا جائے گا۔ اس وقت بیرسٹر ظفر اللہ قانونی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر کی ذمہ داریاں ادا کرر ہے ہیں۔
گذشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی تھی، جس میں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے




