میانوالی میں اسکول وین کا ایکسیڈنٹ، 12 طلبہ زخمی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی میں ملتان روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب سکول وین اور ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 10 طالبات سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

خانقاہ سراجیہ کے علاقہ سے طالبات کو سکول لانے والی وین ٹول پلازہ کے قریب سامنے سے آتے ڈالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز اور 10 طالبات زخمی ہو گئیں , زخمیوں کو ریسکیو ایمبو لینسزز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں دو بچیوں اور سکول وین ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ وین ڈرائیور کا آپریشن جاری ہے . سکول وین طالبات کو لیکر خانقاہ سراجیہ سے میانوالی آرہی تھی حادثے کی خبر سننتے ہی طالبات کے والدین ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے .زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے