
اسلام آباد….اصغرعلی مبارک
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سےنومنتخب انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی) اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نےاپنی تعیناتی کے بعد پہلی باضابطہ خصوصی ملاقات کی ،وزارت داخلہ آفس میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ،وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کو باقی صوبوں کے لئے قابل تقلید بنایا جائےاس ضمن اسلام آبادپولیس میں ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران کوتعینات کیا جائے وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات دئیے انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اینٹی رائیٹ پولیس کی بھرتی فوری طور پرشروع کی جائے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ذریعہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ھدایت دی کہ اسلام آباد پولیس اہلکار عام لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ایس ایچ اوز کے لئے لیڈرشپ ٹریننگ کروائی جائےوفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں خواتین ایس ایچ او کی تقرریاں بھی کی جاہیں اوراس سلسلہ میں خواتین پولیس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے : واضح رھے کہ نو منتخب انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نےچارج سمبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اس عزم کا اظھار کر چکے ھیں کہ اسلام آباد پولیس میں کرپشن برداشت نہیں کی جاۓ گی جس کے لیے زیرو ٹالرنس پالسی اختیار کی جاۓ گی پولیس عوام دوست پالیسی اپناہیے ، کسی شخص کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرنا چاہیے اور قانون کی یکساں عملداری کو اپنا نصب العین بناناچاہیے۔ہر پولیس آفیسر کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نےبطور آئی جی اسلام آباد پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کو ضروری ھدایات بھی جاری کر چکے ھیں سلطان اعظم تیموری نے پانچ کور ویلیوز پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ھیں جس میں پولیس کی خادمانہ سوچ ، پولیس آفیسران اور ملازمین کا عوام دوست رویہ شامل ھے ھے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کہہ چکے ھیں کہ اسلام آباد پولیس محکمہ کو کرپشن فری بنایا جاۓ گا ، ،




