یاسرآکاش چوہدری
مروٹ 40سال سے جاری بکرمنڈی چند لوگ ذاتی مفاد کی خاطر پولیس کے ذریعے بندکرانے کی کوشش مویشی پال اور بیوپاری حضرات سراپا احتجاج نوٹس کا مطالبہ مویشی پال اور بیوپاری حضرات نے میڈیا کو بتایا کے تقریبا 40سال سے ہر اتوار کو مروٹ گرڈ اسٹیشن کے قریب بکر منڈی لگ رہی تھی اور پرچی سسٹم بھی چل رہا تھا لیکن دوتین سال سے پرچی سسٹم ختم کردیاگیا لیکن اب بکرمنڈی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مزید کہا کہ پچھلے اتوار کو پولیس نے ڈنڈے مارکر بھگا دیا جس سے ہمارے جانور بھی بھاگ گئے اس طرح سے ہماری روزی روٹی بند کی جارہی ہے یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے فورٹ عباس اورشہباز والا منڈی پچاس کلو میٹر اوریزمان سترکلومیٹر دورہے وہاں جاکر خریدوفروخت کرنا مشکل ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بکرمنڈی کو جاری رکھا جائے اور دادرسی کی جائے




