پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے،مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے کا کوئی منصوبہ تسلیم نہیں کریں گے، ملیحہ لودھی

نیویارک …اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے،مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے کا کوئی منصوبہ تسلیم نہیں کریں گے،فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے کا کوئی منصوبہ تسلیم نہیں کریں گے،دو ریاستی حل کے علاوہ فلسطینی مسئلے کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا،ہم فلسطین اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے،پاکستان امریکہ کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دے گا،انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے امریکی فیصلہ کے خلاف واضح پیغام جائے گا،سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں قرارداد کو ویٹو کرنا امریکہ کی بڑی غلطی تھی۔