
اسلام آباد… وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبہ کی تر قی اور جد ید دورکے تقاضوں سےنبر دآزما ہونے سمیت ایئر لائینز کو یکساں مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے‘ جامع حکمت عملی کے تحت ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ ایوی ایشن سیکٹر کی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے اہداف بھی حاصل کیے جاسکیں گے، تمام ایئر لائینز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔وہ پاکستان سول ایوی ایشن ہیڈ کو اٹرز کراچی کے دورہ کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر مو جود تھے۔ مشیر کو ادارے کی کارکردگی اور کام کے طر یقہ کا ر پر بریفنگ دی گئی۔




