انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کیلئے ہم سب ایک ہیں، ممتاز تارڑ

اسلام آباد….وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی این سی اے میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب ”دوٹوک“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طر ح کی کاوشیں ہمارے معاشرے کا حسن ہیں اور ہماری اعلیٰ اقدار کی امین ہیں۔ ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے عنوانات ہمارے اندر امید جگاتے ہیں، کرپشن کا کینسر پاکستانی قوم کو لاحق پانچ خطرات اور دہشت گردی جیسے موضوعات ہمیں مزید آگاہی فر اہم کرتے ہیں۔