راولپنڈی, اسپتالوں کی نجکاری, ڈاکٹرز سراپااحتجاج ,مریض بغیر علاج  واپس

راولپنڈی  .   حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف جہاں پنجاب بھر میں ڈاکٹرز سراپااحتجاج ہیں وہی راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں کےینگ ڈاکٹرز نے بینظیر اسپتال کے باہر مری روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ، احتجاج میں شریک ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ نا منظور ہے جس سے گئی افراد بے روزگار ہو جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کروایا گیاایک جانب تو ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آئی ہوئے مریضوں کی درد رسائی کرنے والا کوئی نہیں ،، مریض سارا سارا دن او پی ڈیز کے باہر انتظار کر کے بغیر علاج کے واپس لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیںساٹحکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مطالبات کی ذر میں مریض پس رہئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اپنے مطالبات منوانے پر با ضد ہیں