سال2017میں اب تک راولپنڈی ضلع میں  کل17801مقدمات درج ہو ئے

راولپنڈی….سال2017میں اب تک راولپنڈی ضلع میں

کل17801مقدمات درج ہو ئے ہیں ۔ جن میں  چوری ڈکیتی راہزنی اور  تمام قسم کے سرقہ کے کل2891مقدمات درج ہو ئے ، شہری1385گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم  کیا گیا۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں12افراد قتل مزاحمت پر زخمی ہو نے کے واقعات50سے تجاوز کر گئے ،  سال بھر میں کل228افراد قتل130اغوائ،429خواتین اغواء ریپ اور خلاف وضع فطری کے117مقدمات درج ہو ئے ۔ پولیس ذرائع سے ملنے والیء اعدادوشمار کے مطابق سال 2017راولپنڈی  ضلع کے رہائشیوں پر ماضی کی طرح بھاری رہا ، شہری لٹتے رہے ۔ پولیس بنک ڈکیتیوں کو کنٹرول کر نے میں کامیاب رہی تاہم سڑکوں پر راہزنی اور دکانوں و گھر وں میں داخل ہو کر لوٹ مار کے واقعات کا تسلسل جاری رہا۔سال2017 میںزناء بالجبر کے62گینگ ریپ کے3اور خلاف وضح فطری کے52مقدمات درج ہو ئے۔ قتل کے کل227مقدمات درج ہو ئے اقدام قتل کے345اورزخمی کر نے کے694مقدمات درج ہو ئے 130افراد اغواء ہو ئے اغواء برائے تاوان کے واقعات میں کمی آئی جس میں پورے سال میں صرف ایک مقدمہ درج ہوا۔ خواتین  کے اغواء کے429مقدمات درج ہو ئے ،  سرکاری اداروں کیساتھ مزاحمت کے کل127مقدمات درج ہو ئے جن میں سے پولیس کے ساتھ  مزاحمت کے87اور دیگر سرکاری اداروں کیساتھ مزاحمت کے40 مقدمات درج ہو ئے۔ گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی  وارداتوں میں بھی کمی نہیں ہو ئی اعدادوشمار کے مطابق کل چوری کی گئی گاڑیوں  کی تعداد593اور موٹرسائیکلوں کی تعداد588ہے جبکہ دیگر چوری شدہ گاڑیوں کی تعداد124ہے۔ اسی طرح68موٹرسائیکل چھینے گئے،اور12گاڑیاں  چھینی گئیں۔اس طرح چوری وچھینی  گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی  تعداد1385ہے۔اسی طرح  سرقہ  کی دیگر کی وارداتوں  کے اعددوشمار کے مطابق  سرقہ عام کی 493 دفعہ382 کے تحت115نقب زنی کے443سرقہ بالجبر کے348 ڈکیتی کے20بنک ڈکیتی کے ایک اور ڈکیتی کی وارداتوں میں12افراد قتل ہو ئے ۔جبکہ ضلع بھر سے سال بھر میںمویشی چوری کے74مقدمات درج ہو ئے۔ تذکرہ بالا  اعدادوشمار رواں سال کے  اب تک  ہیں ۔ سال2017میں پولیس کو جرائم کی پیج کنی کے ساتھ ساتھ دھرنوں ، ہڑتالوں  ، بڑیء جلوسوں ، مذہبی جلوسوں ، محرم الحرام کی ڈیوٹیوں  کی بھاری ڈیوٹی  سر انجام دینا پڑی، سی پی او ارسرا عباسی کے مطابق پولیس کے اقدامات کے باعث کئی ایک دفعات کے تحت جرائم میں واضح کمی آئی انہوں نے بتایا کہ بنک ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان  کے مقدمات نہ ہو نے کے برابر ہو ئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ناجائز اسلحہ کی بر آمدگی کے1400سے زائد ریکارڈ مقدمات درج کئے گئے اسی طرح منشیات بر آمدگی کے بھی ریکارڈ2600سے زائد مقدمات درج ہو ئے ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ بر آمد ہو ئی اور پانچ ہزار کے لگ بھگ ملزمان صرف ان  دفعات کے تحت  گرفتار کیا  گیا ، اسی طرح  جوئے کے اڈوں کیخلاف ایک سو تیس مقدمات درج  کئے گئے۔