اے این ایف نے 2017 میں 1172 مقدمات اور 1338 افراد گرفتار کئے

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی سالانہ کارکردگی
مجموعی طور پر اے این ایف کی پیشہ ورانہ کارکردگی قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر لحاظ سے نمایاں رہی. ترجمان اے این ایف
سال 2017 کے دوران منشیات اسمگلنگ سے متعلق 1172 مقدمات درج کئے گئے. ترجمان اے این ایف.
منشیات اسمگلنگ میں ملوث 27 غیر ملکیوں سمیت 1338 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. ترجمان اے این ایف
سال 2017 کے دوران 164.07 ٹن منشیات اور 56.358 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کیا گیا. ترجمان اے این ایف
منشیات اسمگلنگ میں ملوث 9 ملکی جبکہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک توڑا گیا. ترجمان اے این ایف
اے این ایف کے کل 884 فیصلہ شدہ مقدمات میں سے 848 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں. ترجمان اے این ایف
933.448 ملین روپے کے اثاثہ جات منجمد، 21.14 ملین روپے مالیت کے اثاثہ جات ضبط جبکہ 0.582 ملین روپے مالیت کے اثاثہ جات قرق کئے گئے. ترجمان اے این ایف
سال 2017 کے دوران اے این ایف نے عوام میں منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کی غرض سے 364 مختلف قسم کی آگاہی سرگرمیاں منعقد کیں. ترجمان اے این ایف
سال 2017 کے دوران اے این ایف کے زیر انتظام چلنے والے بحالی مراکز میں 900 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا. ترجمان اے این ایف