جامعہ سندھ نے امتحانات کا شیڈیول جاری کر دیا

رمضان مغل کراچی

جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ خانگی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 6 سیمسٹرس والے ایم بی اے (ایوننگ) پروگرام کے تیسرے اور چھٹے سیمسٹر کے ریگیولر و فیلوور امیدواروں اور 4 سیمسٹرس والے ایم بی اے پاس (اولڈ اسکیم) پروگرام کے صرف فیلوور امیدواروں کے سال 2017-18 کے امتحانات جلد شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں آج 3 جنوری 2018ءسے فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں، جو کہ 19 جنوری 2018ءتک بغیر لیٹ فی کے اور 22 جنوری سے 24 جنوری 2018ءتک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ملحقہ کالجز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ موصول شدہ فارمز 26 جنوری 2018ءتک ناظم امتحانات (سیمسٹر) کے دفتر میں جمع کرائیں۔ ناظم امتحانات (سیمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ ایک اور اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و خانگی کالجز جن میں انڈس لا کالج (پرائیویٹ) بھی شامل ہے، ان کے پارٹ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم، جبکہ بی سی ایس پارٹ اول، دوم و سوم، اے ڈی ای پارٹ اول و دوم اور بی ایڈ (آنرس) پارٹ اول، دوم، سوم و چہارم کے سیکنڈ سیمسٹر 2017ءکے امتحانات منگل 16 جنوری 2018ءسے لیے جائیں گے۔