
راولپنڈی … پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو رکھ چکری سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی جاسوس طیارے کا ملبہ قبضہ میں لے لیا گیا ہے، کوآڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔



