الحرم سٹی کو غیر قانونی قرار

 

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی الحرم سٹی کو غیر قانونی قرار دے دیا

الحرم سٹی آر ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں،

ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری مہم بھی جاری ہے،

الحرم سٹی کے خلاف پنجاب پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رول 2010 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی،

الحرم سٹی کو غیر قانونی اشتہاری مہم چلانے سے روک دیا گیا ہے،

شہری الحرم سٹی چکری روڈ میں سرمایہ کاری کرنے سے محتاط رہیں،

غیر قانونی الحرم سٹی میں سرمایہ کاری پر کسی بھی قسم کے نقصان کے شہری خود ذمہ دار ہوں گے، ترجمان آر ڈی اے