سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کے زیرصدارت اجلاس۔
سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کیا۔
مذمتی قرارداد کو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
چیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد پڑھ کر سنایا۔
متن۔
یہ کمیٹی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف بیان کا شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز الفاظ “جھوٹ و دھوکے” کو رد کرتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں۔
امریکہ دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔
پاکستان نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 75000 سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دی ہے۔
پاکستان پیچھلے 17 سال میں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں 180 بیلین ڈالٹرز کا نقصان اٹھا چکا ہے۔
دھشتگردی کیخلاف جنگ کیوجہ پاکستان کے انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کے ہوائی اڈے کمرشل استعمال کیلئے بند رہے۔
کمیٹی حکومت پاکستان پر کمیٹی زور دیتی ہے کہ امریکہ سے واقع پر احتجاج کریں۔
کمیٹی امریکی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے نہایت توہین آمیز الفاظ واپس لینے پر زور دیتی ہے۔